Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کی نواز شریف سے جیل میں ملاقات

لاہور:  سابق گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم احمد محمود نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم احمد محمود کی نواز شریف سے جیل میں ملاقات 15 منٹ تک جاری رہی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حکومت کہیں نظر نہیں آرہی ، حکومت کا کام وژن دینا ہوتا ہے لیکن صوبے میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک میں قومی لیڈرشپ پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں ان سے گھبرانا نہیں چاہیے ۔

مزید پڑھیں:- - -  -نیب عدالت میں سابق وفاقی وزیر پر فرد جرم عائد

شیئر: