Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

دہلی میں سردی کی لہر،غریب و بے سہارا افراد کیلئے پریشان کن

نئی دہلی۔۔۔قومی دارالحکومت دہلی میں سردی کی لہر جاری ہے اور اس میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ دوپہر کو دھوپ نکلنے سے لوگوں کوراحت ملتی ہے لیکن رات کے وقت درجہ حرارت کی سطح 4 ڈگری سے نیچے چلی جاتی ہے۔ بے گھر اور بے سہارا افرادانتہائی پریشانی کے عالم میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ نئی دہلی کے لاجپت نگر اور سرائے کالے خاں سمیت دہلی کے تقریباً سبھی شیلٹر ہومز پوری طرح بھر چکے ہیں۔ بعض بے گھر افراد سڑکوں پرلکڑیاں جلاکر سردی سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں سردی میں اضافہ اور ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -  - -10فیصد ریزرویشن بل دونوں ایوانوں میں منظور،صدر کی مہر کا انتظار

شیئر: