Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 فروری ، 2026 | Monday , February   09, 2026
پیر ، 09 فروری ، 2026 | Monday , February   09, 2026

افغان پالیسی میں تبدیلی نہیں کی گئی، دفتر خارجہ

اسلام آباد...ترجمان دفترخارجہ نے کہاہے کہ پاکستان کی افغانستان کے بارے میں پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے تمام افغان شہریوں کو مفت ویزے د ئیے جاتے ہیں۔افغانستان میں پاکستانی مشن روزانہ کی بنیاد پر تقریبا 3820 ویزے جاری کرتے ہیں۔یہ افغان شہریوں کو کسی بھی ملک کی جانب سے جاری کئے جانے والے ویزوں میں سب سے زیادہ ہیں۔
 

شیئر: