Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

فواد چوہدری نے علیمہ خان کے ذرائع آمدنی بتا دئیے

اسلام آباد....وزیر اطلاعات فواد چو ہدری نے کہاہے کہ علیمہ خان کا کاٹن بر آمد کرنے کا کاروبار ہے اور وہ یہ 20 سال سے کررہی ہیں۔ علیمہ خان نے جن پیسوں سے اپارٹمنٹ خریدا تھا۔ اس کی بینکنگ ٹرانزکشنز پیش کی ہیں۔ ٹی وی انٹرویو میں انہو ںنے کہا کہ جب یہ مزاج بنا لیا جائے کہ جھوٹ ایسے بولو کہ لوگوں کو سمجھ نہ آئے لیکن اب لوگ ان کوسمجھ گئے ہیں۔ان کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے۔ انہوں نے کہا کہ ہل میٹل ، العزیزیہ اور فلیگ شپ کیسز سب کے سامنے ہیں۔حسن اورحسین نواز آج کہاں رہ رہے ہیں؟ جس عمر میں بچوں کے شناختی کارڈ نہیں بنتے۔ اس عمر میں حسن اورحسین نواز ارب پتی ہوگئے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ این آراو کی ایک تاریخ ہے۔ اس حوالے سے ن لیگ کے بڑے بات چیت کررہے ہیں۔ ہر بات ٹی وی پر بتانے والی نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کیخلاف ہیلی کاپٹر کیس ختم ہونا چاہئے۔ نیب نے ہیلی کاپٹر کیس میں وزیر اعظم اورپاکستان کی توہین کی۔ اس کیس میں عمران خان پر باقاعدہ الزام نہیں لگایا گیا ۔ وزیر اعظم پر بنائے گئے کیس پر دنیا ہنس رہی ہے ۔نیب کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کی توہین اس لئے نہیں کہ ان پر درست مقدمات ہیں۔

شیئر: