Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

آئی پی ایل- 12کا آغاز 23مارچ سے ہوگا

ممبئی:ہند کی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی لیگ آئی پی ایل کا12ایڈیشن23مارچ سے شروع ہوگا اور کرکٹ بورڈ کے اعلان کے مطابق تمام میچ ہند میں ہی کھیلے جائیں گے۔اس مرتبہ انڈین پریمیئر لیگ کے دوران ہند میں انتخابات بھی ہوں گے اور انتخابات کی تاریخوں کے مطابق میچز کے مقامات بھی تبدیل ہوںگے ۔ ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے واضح کیا کہ حکومت کی جانب سے عام انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد آئی پی ایل کے حتمی شیڈول کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔لیگ میں 8ٹیمیں شریک ہیں اور اس مرتبہ انتخابات کی وجہ سے بعض اضافی گراونڈز کو بھی میچوں کے لئے مختص کیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ 2009ءاور 2014ءکے ایڈیشنز کے موقع پر عام انتخابات ہوئے تھے جس کی وجہ سے آئی پی ایل کے ابتدائی میچ جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات منتقل کئے گئے تھے۔لیگ کا فائنل مئی میں متوقع ہے لیکن منتظمین کیلئے سب سے بڑا چیلنج لیگ کو و رلڈ کپ سے چند ہفتے پہلے ختم کرنا ہے ۔کرکٹ ورلڈ کپ30مئی سے شروع ہوگا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: