واشنگٹن۔۔۔ وائٹ ہاؤس نےکہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔ گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے امریکہ اور ہند کے تجارتی خسارے کو کم کرنے کے ساتھ افغانستان کی صورت حال پر تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ بات چیت میں امریکی، ہند اسٹراٹیجک پارٹنرشپ کو مزید مستحکم کرنے پر بھی اتفاق کی گیا۔ ٹرمپ اور مودی نے ٹیلی فون پر سکیورٹی امور کے معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے ہند اور بحر الکاہل کے خطے میں پائے جانے والے سلامتی کے خدشات پر بھی توجہ مرکوز کی۔