Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

جامعہ اسلامیہ کا کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان سی نے جیت لی

اختتامی تقریب میں ڈاکٹر مصطفی نے ٹرافی دی، وقارسندھی کی بھی شرکت
جدہ (جاوید راہو)جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کے زیر انتظام کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا۔ بین الفصلین کی چھٹیوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی جس میں پاکستان اے، پاکستان بی پاکستان سی، افغانستان اے، ہنداے، ہند بی ،بنگلہ دیش اے، سری لنکا اے، سری لنکا بی، نیپال اے ،نیپال بی کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا۔میچ مختلف مراحل سے گزرا۔ پہلے راونڈ کواٹر فائنل، سیمی فائنل اور فائنل ہوا جس میں پاکستان سی نے فائنل میچ اپنے نام کیا۔اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں وکیل قسم النشاط ڈاکٹر مصطفی نے جیتنے والی ٹیم کو فائنل ٹرافی سے نوازا۔ اختتامی تقریب میں مندوب پاکستان وقار احمد سندھی بھی موجود تھے۔ انہوں نے جامعہ اسلامیہ اور انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
 

شیئر: