Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

دہشتگردی کا سرپرست

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار”عکاظ“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
عالمی سیاسی واقعات ، خصوصاً مشرق وسطیٰ اور یہاں بھی خلیج اور جزیرہ عرب کے حالات پر نظر رکھنے والا، المیوں، جرائم اور خطے کے ممالک میں ملاﺅں کے نظام کی جانب سے کی جانے والی دخل اندازوں کو دیکھ کر خوفزدہ ہوئے بنا نہیں رہ سکتا۔ 
ایران میں ملاﺅں کا نظام بلاشبہ خالص بدی کا جیتا جاگتا ثبوت بن گیا ہے۔ یہ شیطانی حربے استعمال کرکے خطے کے عوام کے درمیان اختلافات گہرے کرنے ، تنازعات کو عسکری شکل دینے اور تفرقہ و انتشار پھیلانے میں ادنیٰ فروگزاشت سے کام نہیں لیتا۔ یہ خطے کے لوگوں کے دلوں میں انتہا درجے خلیج پیدا کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ 
تعجب انگیز امر یہ ہے کہ ایرانی عوام بھوک سے بلبلا رہے ہیں۔ دوسری جانب ملاﺅں کا نظام تخریبی ایٹمی پروگرام کو پھیلانے میں لگا ہوا ہے۔ ایرانی ملا تمام بین الاقوامی دستاویزات اور عہد و پیمان کو پس پشت ڈالے ہوئے ہیں۔ تیل کی برآمد اور عوام کی ناکہ بندی کے سلسلے میں جتنی بھی فنکاری ممکن ہے اسکا مظاہرہ کررہے ہیں۔ایرانی ملا دہشتگرد تنظیموں اور ملیشیاﺅں کی مدد پر کمر بستہ ہیں۔
جو شخص بھی دنیا بھر میں دہشتگردی کے سیریل پر نظر رکھے ہوئے ہوگا اسے یہ جاننے میں ا دنیٰ زحمت نہیں ہوگی کہ دہشتگردی کے جملہ واقعات اور دہشتگردی کرنے والوں کا ایرانی ملاﺅں سے کوئی نہ کوئی رشتہ ناتہ ہے کہ یہی ایرانی ملا پوری دنیا میں دہشتگردی کو فنڈ فراہم کرنے میں اول ہیں۔ اب دنیا بھر کے ممالک کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ایرانی بدی سے نمٹیں۔ ایرانی ملاﺅں کو انکے جامہ میں رکھیں۔ ایسا ہوگا تب ہی ہمارا خطہ ایران کے خطرناک مشن سے نجات حاصل کرسکے گا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: