Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

حسینہ واجد نے تیسری مرتبہ وزارت عظمی کا حلف اٹھالیا

  ڈھاکا ...بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے مسلسل تیسری مدت کے لئے وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ پیر کو ڈھاکا میں خصوصی تقریب میں صدر عبدالحامد نے وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد اور کابینہ سے حلف اٹھایا۔ کابینہ24 وزراءاور 19وزرائے مملکت پر مشتمل ہے۔ بیشتر چہرے نئے ہیں۔ بنگلہ دیش میں 30 دسمبر کو ہو نے والے پارلیمانی انتخابات میں شیخ حسینہ کی سیاسی جماعت عوامی لیگ نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اپوزیشن نے انتخابات اور نتائج کو مسترد کرتے ہوئے نئے الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر: