Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

سندھ حکومت حادثات میں زخمیوں کا علاج کرائے گی

کراچی ...سندھ کابینہ نے حادثات و سانحات میں زخمی ہونے والے شہریوں کا علاج سرکاری سطح پر کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ سندھ کابینہ نے سندھ انجرڈ پرسنز ٹریٹمنٹ بل کی منظوری دے دی۔یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا قانون ہے جو سندھ میں لاگو ہوگا۔کسی بھی اسپتال میں زخمی کے علاج پر ہونے والے اخراجات حکومت ادا کرے گی۔ نجی اسپتال میں بھی زخمیوں کے علاج کے اخراجات حکومت دے گی۔سندھ کابینہ نے طے کیا ہے کہ ہنگامی علاج کی سہولت نہ ہونے پر کسی ادارے کو اسپتال کا درجہ نہیں ملے گا۔ ہر اسپتال میں 2 ایمبولینس ہونا لازم ہوگا۔انجرڈ پرسنز ٹریٹمنٹ بل کے تحت زخمیوں کے ساتھ ڈاکٹروںکے حقوق کا بھی تحفظ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ایک ہفتے قبل ایدھی فاونڈیشن نے اپنی کارکردگی رپورٹ میں کہا تھا کہ گزشتہ سال کے دوران کراچی میں 797 افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک جب کہ 16 ہزار 980 افراد زخمی ہوئے۔

شیئر: