Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026

ہواوے کے ملازمین کو آئی فون سے ٹویٹ کرنے پر جرمانہ‎

ہواوے کمپنی کی جانب سے دو ملازمین کو کمپنی کے آفیشل ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر آئی فون سے ٹویٹ کرنے پر جرمانہ کیا گیا ہے۔مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے دونوں ملازمین کو سزا کی وجہ نئے سال کے موقع پر کمپنی کی جانب سے ٹوئٹر پرایک مختصر ویڈیو آئی فون کے ذریعے شئیر کرنے پر دی گئی۔ سزا کے طور پر دونوں ملازمین کو 700 ڈالر کا جرمانہ اور آئندہ ایک سال تک ان کی پروموشن کو روک دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے دیگر ملازمین کو بھی تنبیہ کی گئی ہے اور آئندہ محتاط رویہ اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔
 

شیئر: