ا ب مقدمات سالہا سال نہیں چلیں گے،چیئرمین نیب
اسلام آباد.... چیئر مین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہاہے کہ نیب کی وائٹ کالر کرائم سے متعلق مقدمات میں سزا کی شرح شاندار ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 179 میگا کرپشن مقدمات میں سے 101 ریفرنس احتساب عدالتوں میں جمع کرائے جا چکے۔ قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔ نیب میں اس وقت 19 مقدمات میں انکوائریاں اور 23 مقدمات انویسٹی گیشن کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔ 36 مقدمات کو منطقی انجام تک قانون کے مطابق نمٹایا جا چکا ۔ چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ میگا کرپشن مقدمات کے سوا تمام زیر التواءمقدمات خصوصاً انکوائریوں اور انویسٹی گیشنز کو قانون کے مطابق پہلے سے طے شدہ 10 ماہ کے اندر منطقی انجام تک پہنچائی جائیں۔ اب نیب میں مقدمات سالہاسال تک نہیں چلیں گے۔ اب صرف کام، کام اور کام ہو گا۔ انہوںنے کہا کہ نیب افسران سرکاری، کاروباری اور پرائیویٹ افراد کی عزت نفس کا قانون کے مطابق خیال رکھیں۔ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے اختیارات کا استعمال کریں جو بھی ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کیا جائے۔ اس میں ملزمان کے بیانات، ٹھوس شواہد اور قانون کے حوالوں کا ذکر کرکے ریفرنس کو مزید مضبوط کیا جائے گا ۔