فواد چوہدری کا اپوزیشن کو مشورہ
اسلام آباد...وفاقی و زیر اطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ کرپٹ ٹولہ چاہے پہلے اکٹھے ہو یا بعد میں سب جیلوں میں ہوں گے۔ ٹوئٹر پر فضل الرحمان کے بیان پر رد عمل میں انہوں نے ا پوزیشن کو مشورہ دیا کہ اس مرتبہ انہیں الائنس فار ریسٹوریشن آف کرپشن بنا لینا چا ہئیے۔ ذرا ان کی خواہش تو دیکھیں ۔ پےسے یہ بنائیں اور چاہتے ہیں کہ لوگ ان کی ناجائز دولت کے تحفظ کےلئے تحر یک چلائیں ۔ دریں اثناءلاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں تلخیاں تو کم ہوں گی لیکن احتساب کی گرمی کم نہیں ہو گی۔اگر احتساب نہیں کریں گے اور این آر او کی طر ف جائیں گے تو یہ ووٹرز کے ساتھ غداری ہو گی ۔ 2018ءمیں سیاسی منزل حاصل کی ۔ 2019ءمیں معاشی منزل کی طرف جانے کی کوشش کریں گے۔شریف اور زرداری خاندان کا طریقہ واردات مشترک ہے۔ دونوں نے اپنے ادوار میں ایک دوسرے کے مفادات کے تحفظ کےلئے مک مکا کیا ہوا تھا ۔جس ادارے کو ہاتھ لگائیں پتاچلتا ہے وہ اندر سے کھوکھلا ہے۔سابقہ حکمرانوں نے اداروں میں اپنے لوگوں کو بٹھا کر انہیں بزنس پارٹنر بنایا۔ جب آپ ذاتی لوگوں کو بٹھا کر بزنس کرتے ہیںتو اس سے ملک نیچے جاتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ یہی کچھ ہوا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تمام اداروں میں اصلاحات لے کر آرہے ہیں ۔