Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

روس میں سگریٹ نوش اپنے ہمسائیوں کو ہرجانہ ادا کریں گے

ماسکو ۔۔۔ روس کی سپریم کورٹ نے سگریٹ نہ پینے والے افراد کے حقوق کے تحفظ کیلئے ایک مثالی فیصلہ کیا ہے۔روس کے شہر نوسکی برسک میں ایک شخص نے اپنے اپارٹمنٹ کی بالکنی میں سگریٹ پی کر اسکے بچے کو سگریٹ کے دھوئیں سے متاثر کرنے پر ہمسائے کے خلاف دعویٰ دائر کر دیا۔روس کی سپریم کورٹ نے اس مقدمے کا فیصلہ سنایا ہے جس کی رُو سے سگریٹ پینے والا شخص ہمسائے کو نقصان پہنچانے کی وجہ سے 5 ہزار ربل ہرجانہ ادا کرے گا۔عدالت نے فیصلہ سنایا کہ اپارٹمنٹ میں رہنے والے افراد کو سگریٹ کے دھوئیں اور  دیگر تمباکو کی مصنوعات سے متاثر ہوئے بغیر موزوں ماحولیاتی شرائط میں زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔اس فیصلے کے بعدروس میں سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کا دھواں دیگر اپارٹمنٹ میں جانے کی صورت میں ہمسائیوں کو ہرجانہ ادا کریں گے۔

شیئر: