Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

پشاور میں دھماکہ،6افراد زخمی

پشاور ۔۔۔ پشاور کے علاقے صدر کے کالا باڑی میں ہفتے کو دھماکے سے 2 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔قریب کھڑی متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ پولیس اور بم ڈسپوزل اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ سی سی پی او پشاور قاضی جمیل کا کہنا تھا کہ دھماکے میں سفید رنگ کی کار استعمال کی گئی جس میں 8سے 10 کلو دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا۔
 

شیئر: