Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 14 دسمبر ، 2025 | Sunday , December   14, 2025
اتوار ، 14 دسمبر ، 2025 | Sunday , December   14, 2025

افغانستان، پٹرول پمپ پر آگ، 3 افراد ہلاک 27 زخمی

    کابل ۔۔۔ کابل کے پٹرول پمپ پر لگنے والی آگ سے 3 افراد ہلاک اور27 زخمی ہوگئے۔آگ نے پھیلتے ہوئے ایک قریبی رہائشی عمارت کو بھی اپنی گرفت میں لے لیا ۔ آگ سے جھلسی ہوئی6 خواتین کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اورہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ آگ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بھڑکی۔ کئی پٹرول سے بھرے ٹینکروں نے بھی آگ پکڑ لی تھی۔ یہ گیس اسٹیشن کابل کے نواحی علاقے ماکرویان میں واقع ہے۔ آگ لگنے کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

شیئر: