Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
تازہ ترین

سعودی اور شامی پر جرمانہ

    ریاض۔۔۔سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے اپنے نام سے شامی شہری کو ٹھیکیداری کرانے پر سعودی شہری کی مقامی اخبارات میں تشہیر کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق ریاض میں فوجداری کی عدالت نے دعویٰ دائر ہونے پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ دیا تھا کہ سعودی شہری فیصل بن حمود الشمری شامی شہری راضی بن فہد الجبر کو ریاض میں اپنے نام سے ٹھیکیداری کرارہا تھا ۔ عدالت نے یہ الزام ثابت ہو جانے پر ٹھیکیدار اور سعودی شہری کو 2مقامی اخبارات میں ان کے خرچ پر تشہیر کی سزا سنائی ۔ علاوہ ازیں ٹھیکیداری کا کاروبار ختم کرنے ، لائسنس منسوخ کرنے اور سجل تجاری کالعدم کرنے کا بھی فیصلہ دیا۔ جرمانہ بھی سنایا ۔ شامی کو مملکت سے بیدخل اور بلیک لسٹ کرنے کا حکم بھی دیا۔

شیئر: