Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات

بیجنگ... چین اور امریکہ کے درمیان دو روزہ تجارتی مذاکرات پیر سے شروع ہونگے ۔ چین کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی نائب تجارتی نمائندے جیفری گیریشن کی زیر قیادت ایک ورکنگ ٹیم پیرکو چین پہنچے گی جو کہ چینی ہم منصبوں کے ساتھ مثبت اور تعمیری مذاکرات کریگی۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں فریقین کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت میں تاریخوں کا تعین کیا گیا ہے۔

شیئر: