Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
تازہ ترین

تربیلا پن بجلی گھرکے 15 پیداواری یونٹ بند

پشاور:  تربیلا ڈیم بجلی گھر سے پیداواری یونٹ بند ہونے کے بعد پانی کے اخراج میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ترجمان تربیلا ڈیم کے مطابق تربیلا پن بجلی گھر کے 15 پیداواری یونٹ بند ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی کا سامنا ہے۔
ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم کے اس وقت صرف 2 یونٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔  ڈیم سے 141 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے ، ڈیم میں پانی کی آمد 14600 کیوسک، اخراج 5000 کیوسک ہے۔  واضح رہے کہ ڈیم میں پانی کی سطح 1423.65 فٹ اور ڈیم کا ڈیڈ لیول 1388 فٹ ہے ۔

شیئر: