Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
تازہ ترین

یمنی بچوں کو حوثیوں کے جبر سے بچانے کا مطالبہ

    ریاض ۔۔۔امریکہ میں متعین سعودی سفیر خالد بن سلمان نے مطالبہ کیا ہے کہ یمن میں بچوں کو جنگ میں جھونکنے سے روکنے کیلئے حوثیوں کے خلاف عالمی مہم چلائی جائے ۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ سعودی عرب یمن میں بچوں کو عسکری تربیت دینے اور انہیں جنگ کے دوزخ میں دھکیلنے سے حوثیوں کو روکنے کیلئے مسلسل جدوجہد کر رہا ہے ۔ حوثی ہر روز اس حوالے سے حقوق اطفال پامال کر رہے ہیں ۔ وہ بین الاقوامی قوانین ،دستاویزات اور معمولی ترین انسانی ضوابط کو نظر انداز کر کے بچوں کو ان کے گھروں اور اسکولوں سے اغواء کر کے محاذ پر بھیج رہے ہیں ۔ سعودی عرب جنگ کے دوران پکڑے جانیوالے سیکڑوں یمنی بچوں کی ذہنی صحت کا اہتمام کر چکا ہے ۔
 

شیئر: