Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

شاہد مسعود پر 10 جنوری کو فرد جرم عائد ہوگی

  اسلام آباد ...پی ٹی وی کرپشن کیس میں سابق ایم ڈی ڈاکٹر شاہد مسعود سمیت تمام ملزمان پر10 جنوری کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے پی ٹی وی کرپشن کیس کی سماعت کی۔ڈاکٹر شاہد مسعود کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا تاہم شریک ملزمان میں سے کوئی بھی پیش نہیں ہوا۔ایف آئی اے کی جانب سے شاہد مسعود اور شریک ملزمان کیخلاف چالان پیش کیا گیا۔ عدالت نے شریک ملزمان کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے 10 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی۔
 

شیئر: