Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

ٹریفک اہلکار کے خلاف بدزبانی

ریاض ۔۔۔ ریاض محکمہ ٹریفک کے اہلکاروں نے ٹریفک پولیس کے گشتی دستے کے ساتھ جارحانہ سلوک کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کرلیا ۔ سعودی محکمہ ٹریفک کے ترجمان نے ٹویٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ایک گاڑی کے ڈرائیور نے اسنیپ چیٹ پر تصاویر جاری کی تھیں جن میں دیکھا جارہا ہے کہ وہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں سے انتہائی نازیبا زبان میں گفتگو کررہا ہے اور انہیں مار دھاڑ کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ پولیس نے اسے تلاش کرکے گرفتار کرلیا اور قانونی کارروائی کیلئے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا۔
 

شیئر: