Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025

پی آئی اے کا خسارہ 414.3ارب روپے

  اسلام آباد ... وزیر اعظم عمران خان کو بتایاگیا ہے کہ پی آئی اے کا کل خسارہ 414.3ارب روپے ہے۔ 247ارب روپے قرضوں ، 144.7ارب روپے واجبات، 4ارب روپے قرضوں کی رقم کی واپسی کی ماہانہ قسط اور 1.5ارب روپے ماہانہ سود کی مد میں شامل ہیں۔محض 7 بین الاقوامی روٹس پر پی آئی اے کو 500ملین کے خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اندرون ملک غیر منافع بخش روٹس پر ہونے والا خسارہ علیحدہ ہے۔گذشتہ 2 ماہ میں 194 گھوسٹ ایمپلائیز ، 73کیبن کریو اور 7 پائلٹس کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر فارغ کر دیا گیا۔ وزیر اعظم نے چیئرمین پی آئی اے کو مربوط اور جامع بزنس پلان کوجلد حتمی شکل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کہ قومی ائیر لائن کی بحالی اور اسے منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے حکومت کی جانب سے ہر ممکنہ سپورٹ فراہم کی جائےگی۔ منگل کو وزیر اعظم کی زیر صدارت پی آئی اے میں جاری اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا ۔چیئرمین پی آئی اے ائیر مارشل اسد محمود ملک نے تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ قومی ائیرلائن ہونے کے ناتے پی آئی اے ملک کی پہچان ہے۔ بدقسمتی سے قومی ائیر لائن کا شمار بھی ان اداروں میں ہوتا ہے جو ماضی میں بد انتظامی، کرپشن اور مفادات کی نذر ہوئے۔ ان اداروں کا بوجھ عام آدمی اور ٹیکس دہندگان کو مسلسل برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ 

شیئر: