Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 04 جولائی ، 2025 | Friday , July   04, 2025
جمعہ ، 04 جولائی ، 2025 | Friday , July   04, 2025

بنگلہ دیشی وزیراعظم کو سعودی قیادت کی مبارکباد

ریاض ۔۔۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پارلیمانی انتخابات میں شاندار کامیابی پر بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سعودی عوام و حکومت اور خود اپنی جانب سے مبارکباد پیش کردی۔ انہوں نے شیخ حسینہ واجد کے نام تہنیتی پیغام میں انکے لئے خیر سگالی اور بنگلہ دیش کے برادر عوام کیلئے مزید ترقی و خوشحالی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی انتخابات میں کامیابی پر بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو مبارکباد کا پیغام ارسال کیا ہے۔
 

شیئر: