Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

سعودی آرامکو جرمن کمپنی کی مالک

ریاض۔۔۔ سعودی آرامکو 1.5ارب یورو میں جرمن کمپنی ایئر لینگسو ہولڈنگ بی بی کی مالک بن گئی۔آرامکو نے ایئر لینگسوکے 50فیصد حصص 1.5ارب یورو میں خریدلئے ہیں۔ اسکی بدولت سعودی آرامکو نے پیٹرو ریفائنری اور مارکیٹنگ کے شعبے میں نئی مارکیٹ حاصل کرلی۔ ایئر لینگسو مصنوعی ربر تیار کرنے والی ایک بین الاقوامی کمپنی ہے۔ آرامکو کے عہدیدار عبدالعزیز القدیمی نے اس سودے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کیمیکل مارکیٹ میں ہماری حیثیت مضبوط ہوگی جبکہ جرمن کمپنی سعودی آرامکو کے سو فیصد مالکانہ حقوق کے حصول کے باوجود کیمیکل مصنوعات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

شیئر: