Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

کنٹرول لائن پر ہندوستانی فائرنگ،خاتون جا ں بحق

راولپنڈی ... ہندوستانی فوج نے کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کی خلاف کی پھر خلاف ورزی کی ہے۔ کیرن سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون آسیہ بی بی جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئیں۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی کی۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے آٹھ مقام کی شہری آبادی محصور ہوکر رہ گئی۔فائرنگ سے9 افراد زخمی ہوئے جن میں بچے شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے جوابی کارروائی کی ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کیرن سیکٹر میں ہندوستانی فوج کی شہری آبادی پر براہ راست فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہری آبادی پر فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ہندوستانی فوج نہتے شہریوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔ شہری آبادی پر فائرنگ بزدلا نہ فعل ہے اس طرح کے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

شیئر: