Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

چین کے ساتھ تجارتی معاہدے میں بڑی پیش رفت ممکن ہے، ٹرمپ

واشنگٹن۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ٹیلی فون پر طویل اور عمدہ بات چیت ہوئی ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور چین تجارتی معاہدے کے لیے بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ سن 2018ء امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ کا سال رہا، جہاں دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر بڑی درآمدی محصولات کا نفاذ کیا۔ تاہم اب کہا جا رہا ہے کہ امریکہ اور چین اگلے 90 روز کے لیے اضافی محصولات کا نفاذ روک رہے ہیں جبکہ تجارتی تنازعے کے خاتمے اور کسی معاہدے کے لیے بات چیت جاری ہے۔

شیئر: