Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

ہموطن کے مصری قاتل کا سر قلم

ابہا۔۔ یہاں مقامی حکام نے ہموطن کے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر ایک مصری شہری کا سر قلم کردیا۔ سعودی وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ مصری شہری یوسف اصمعی نے اپنے ہموطن محمد ابو الفضل کو سینے پر دھار دار آلے سے متعدد وار کرکے ہلاک کردیا تھا۔ واردات کرکے فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے تلاش کرکے اسے گرفتار کیا اور فوجداری کی عدالت میں پیش کردیا تھا۔ عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر جان کے بدلے جان کے اسلامی قانون کے مطابق قاتل کو موت کی سزا سنادی تھی۔ 

شیئر: