Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

بلاول کی گرفتاری کیلئے دل گردہ چاہئیے،خورشید شاہ

  اسلام آباد ...پیپلزپارٹی کے قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر و رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو گرفتار کرنے کے لئے دل گردہ چاہئے۔ اگر بلاول کو گرفتار کیا گیا تو یہ انتہائی خطرناک کھیل ہو گا ۔ جس سے ملک میں افراتفری پیدا ہو گی ۔ اسلام آباد میںصحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گرفتاری ممکن نہیں لیکن حکومت سے کوئی بعید بھی نہیں کی جا سکتی ۔ سیاستدانوں سے جیلیں بھرنا پاکستان کے لئے اچھا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج لگانا ممکن نہیں کیونکہ آئین میں اس کی گنجائش نہیں ۔اگر آئین کو چھیڑا گیا تو پاکستان کی سالمیت کو خطرہ لاحق ہو گا ۔ایک سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ آئین کے خاتمے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو گی ۔مار شل لا کے ذریعے آئین ختم کرکے گورنر راج لگایا جا سکتا ہے لیکن یہ ملک کے لئے بہتر نہیں ہو گا ۔

شیئر: