جعلی ڈگری،3پائلٹس سمیت50ملازمین فارغ
اسلام آباد ... پی آئی اے نے جعلی ڈگری کیس میں 3 کپتانوں سمیت 50 سے زائد ملازمین کو فارغ کر دیا ۔ کیبن کریو کے ارکان شامل ہیں۔پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جعلی ڈگری والے پائلٹس اور کیبن کریو کے خلاف کارروائی سپریم کورٹ کی ہدایت پر کی گئی ۔ ترجمان سول ایوی ایشن نے کہا کہ جعلی ڈگری اور سرٹیفکیٹ رکھنے والے پائلٹس اور کیبن کریو کے لائسنس معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ ڈگریاں سی اے اے میں جمع نہ کرانے والوں کے لائسنس بھی معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ لائسنس اس وقت تک معطل رہیں گے جب تک ڈگریاں جمع نہیں کرائی جاتیں۔