Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

امدادی کام کے دوران بس کی ٹکر سے رضاکار جاں بحق

لاہور: پنجاب میں کوٹ عبدالمالک کے علاقے میں سڑک حادثے کے بعد امدادی کارروائی کے دوران گاڑی کی ٹکر سے امدادی کارکن جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے قریبی نواحی علاقے کوٹ عبدالمالک میں ٹرک اور بس میں تصادم کے بعد امدادی کارروائی جاری تھی۔ حادثے میں 7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور کارروائی شروع کی تاہم ریسکیو آپریشن کے دوران ایک تیز رفتار بس نے امدادی کارکن کو کچل دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور بعد ازاں اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق کارکن کی شناخت 30 سالہ کاشف کے نام سے ہوئی جو ریسکیو سروس میں بطور ڈرائیور تعینات تھا۔
 

شیئر: