سپرسانک سے بھی زیادہ تیز رفتار روسی میزائل کاتجربہ
جمعرات 27 دسمبر 2018 3:00
ماسکو ۔۔۔روس نے بین البراعظمی ہائپر سپرسانک (آواز کی رفتار سے تیز چلنے والے سپرسانک سے بھی زیادہ تیز رفتار) میزائل کا کامیاب تجربہ کردیا۔ روسی صدرپوٹین نے ’ایونگارڈ‘ نامی ہائپر سانگ میزائل کے کامیاب تجربے پر کہا کہ ’ہائپر سپرسانک میزائل سے دفاعی نظام غیرمعمولی مضبوط ہو گیا۔میری ہدایات پر وزارت دفاع نے ہائپر سانگ میزائل تیار کرکے آخری اور حتمی تجربہ کیا‘۔روسی صدر نے مذکورہ کامیابی کو مکمل وزارت دفاع کے لیے ’مکمل‘ قرار دیا۔انہوں نے بتایا کہ ’روس کے دفاع نظام میں بالکل نئے اسٹراٹیجک ہتھیار کا اضافہ ہوا ہے جو 2019 کے اواخر میں قابل استعمال ہوگا‘۔ روسی صدر نے نیشنل ڈیفنس سسٹم کے کنٹرول روم سے جائزہ لیا۔انہوں نے بتایا کہ ہائپر سانک میزائل آواز کی رفتار سے 20 گنا تیز رفتار سے اپنے ہدف کی طرف بڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔