Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

محمد حفیظ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی راجشاہی کنگز میں شامل

راجشاہی:پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور معروف آل راونڈر محمد حفیظ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران راجشاہی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔ راجشاہی کنگز کے ایک عہدیدار نے اس حوالے گفتگو میں بتایا کہ فرنچائز نے محمد حفیظ سے معاہدہ کر لیا ہے تاہم وہ صرف5میچوں کے لئے دستیاب ہوں گے۔ آل راونڈر ٹورنامنٹ کے آغاز میں ٹیم کے ساتھ ہوں گے لیکن بعد ازاں انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت کرنا ہوگی۔فرنچائز کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹاپ آرڈر میں دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بیٹسمین کی ضرورت تھی اور حفیظ یہ ذمہ داری بخوبی نبھا سکتے ہیں۔محمد حفیظ پہلی مرتبہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھیلیں گے گزشتہ سال انہوں نے کومیلا وکٹورینزکے ساتھ معاہدہ کیا تھا لیکن بولنگ ایکشن کی وجہ سے نہیں کھیل پائے تھے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: