جمعرات 27دسمبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” الوطن“ کی شہ سرخیاں
٭ گورنر مکہ مکرمہ آج جدہ کورنیش پر النورس چوراہے کے ثقافتی پارک کا افتتاح کرینگے
٭ علم اور ثقافت سے قومیں ترقی کرتی اور آگے بڑھتی ہیں، کتب میلے کے افتتاح پر خالد الفیصل کا اظہار خیال
٭ ملازمت کے دوران خطرات سے دوچار ہونے والوں کی اموات میں 118فیصد کی کمی
٭ 800مسلح افراد نے الاخوان کو اسمگل کرنے کیلئے زمین دوز راستے استعمال کئے، حسنی مبارک
٭ 462 بچوں پر والدین نے تشدد کیا
٭ آبی اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے 22ارب ریال مختص
٭ وزارت صحت نے غیرقانونی نجی اداروں کے خلاف حتمی فیصلوں کا اعلان شروع کردیا
٭ الحدیدة میں جنگ بندی کے نگرانوں کے اجلاس سے قبل حوثیوں نے مزید خلاف ورزیاں کیں
٭ سعودی مجلس شوریٰ نے فراہمی و نکاسی آب کا نظام تیار کرنے کا مطالبہ کردیا
٭ سعودی عدالتوں میں 2برس کے دوران کاپی رائٹ کے 106مقدمات کا اندراج
٭٭٭٭٭٭٭٭٭