Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

اماراتی وزیر خارجہ کی بحرین میں دہشتگردی کی مذمت

متحدہ عرب امارات ..... اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید ال نھیان نے بحرین میں اصلاحی مرکز پر ہونے والے دہشتگردی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارات کی حکومت ان نازک لمحات میں بحرینی حکومت کے ساتھ ہے ۔ ہم ہر سطح پر دہشتگردی کی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہیں ۔ واضح رہے اتوار کو بحرین کی جیل پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس میں ایک سپاہی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا تھا۔ شیخ ال نھیان نے دہشتگردی کے واقعہ پر اپنے گہرے رنج و افسوس کا بھی اظہار کیا ہے ۔ 

شیئر: