Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

جمہوری ملک میں غیر جمہوری فیصلے ہمیشہ نقصان دہ ہوا کرتے ہیں، کمیونٹی

عدالتوں میں کرپشن کا راگ الاپنے والے کوئی ثبوت فراہم نہ کر سکے ، مشترکہ پریس کانفرنس
ریاض (ذکا ءاللہ محسن ) پاکستانی سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے جماعتوں کے مقامی رہنماﺅں کی جانب سے عزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو7 سال قید اور جرمانہ کی سزا سنائے جانے پر ہنگامی پریس کانفرنس کی گئی جس میں شرکاءنے غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے نیب کورٹ کے فیصلے کو انصاف کے منافی قرار دیا ۔شرکاءکا کہنا تھا کہ جمہوری ملک میں غیر جمہوری فیصلے ہمیشہ نقصان دہ ہوا کرتے ہیں۔ پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے صدر خالد اکرم رانا نے کہا ہم اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑ ے ہیں ۔ آج جمہوریت پسند رہنما اسی لئے اکٹھا ہوئے ہیں کہ ان طاقتوں کو پیغام دیا جا سکے کہ وہ کسی صورت ان فیصلوں کو نہیں مانے گی۔ جمعیت علماءاسلام کے صدر مولانا ہمایوں محسود نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کئی مرتبہ یہ بات کہہ چکے ہیں کہ من مانی کے فیصلے کروائے جا رہے ہیں۔ عدالتوں میں کرپشن کا راگ الاپنے والے عدالت میں ایک ثبوت فراہم نہیں کر پاتے اور احتساب کا ڈھنڈورا پیٹنے میں مصروف ہیں۔، راجہ یعقوب نے کہا کہ نوازشریف آمروں کی طرح بھاگا نہیں بیماری کا بہانہ کرکے ملک سے باہر نہیں گیا بلکہ عدالتوں کا سامنا کیا ۔ عوامی نیشنل پارٹی گلف کے کوآرڈنیٹر اقبال ودود نے کہا کہ نیب آئے روز اپوزیشن کے خلاف ریفرنس تیار کرکے ان کو ہراساں کر رہا ہے اور بڑی عجیب بات ہے کہ ان ریفرنسز سے نکلتا بھی کچھ نہیں۔ ظہور علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انتقام کی سیاست نے پہلے بھی ملک کا نقصان کیا اور آج بھی ملکی سیاست اسی ڈگر پر گامزن ہے۔ نیب عمران خان کی ٹیم کا اہم ترین کھلاڑی بن کر رہ گیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے احسن عباسی نے کہا کہ اس وقت نام نہاد جمہوریت آمریت کی شکل میں موجود ہے ۔ پریس کانفرنس سے مسلم لیگ کے سرپرست اعلیٰ عبدالجید گجر، خادم رانا، حافظ عبدالوحید۔فیصل علوی اور دیگر نے بھی نوازشریف کے خلاف آنے والے فیصلے پر تحفظات پیش کیے اور فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
 

شیئر: