Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

اسلام آباد میں بھی شیلٹر ہوم کا افتتاح

 اسلام آباد...وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں شیلٹر ہوم کا افتتاح کردیا۔ وزیراعظم نے شیلٹر ہوم میں سہو لتوں کا جائزہ لیا ۔ڈسپنسری سمیت مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر عمران خان نے شہر بھر سے غریب اور مستحق افراد کو شیلٹر ہوم لانے کے لئے روزانہ شام کے اوقات میں بس سروس شروع کرنے کی ہدایت کی ۔ شیلٹر ہوم انتظامیہ نے وزیراعظم کو بتایا کہ بس سروس شروع ہو چکی ہے ۔وزیراعظم نے بتایا کہ پشاور میں شیلٹر ہوم تک مستحق افراد کو لانے کے لئے حکومت کی جانب سے2 بسیں چلائی گئی ہیں۔ یہ سروس لاہور میں بھی شروع کی جارہی ہے۔ 

شیئر: