پی آئی اے میں220 گھوسٹ ملازمین ؟
اسلام آباد...پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن میں220 گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ہے۔تنخواہوں ودیگر مراعات کی مد میں ایک ارب 24کروڑ روپے سے زائد کا قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن میں6 جولائی 2009 کو اشتہار دیا گیا کہ ادارے میں مختلف اسامیوں پر بھرتیاں کی جارہی ہے۔اشتہار کے مطابق مینجمنٹ ٹرینی آفیسرز کی30اسامیاں خالی ہیں ۔30خالی اسامیوں پرانتظامیہ کی طرف سے250مینجمنٹ ٹرینی آفیسر کو بھرتی کیا گیا ۔ انہیں 70 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی گئی۔پی آئی اے کی انتظامیہ نے دیئے گئے اشتہار سے220لوگوں کو زائد بھرتی کر لیا ۔ انتظامیہ کے من پسند افراد شامل تھے۔220منیجمنٹ آفیسرز زائد بھرتی کرنے سے ادارے کو1247.400 ملین کا نقصان ہوا ۔ آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ اس کی تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔