Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

چین نے جدید بمبار ڈرون تیارکرلیا

بیجنگ۔۔۔چین نے مسلسل 35 گھنٹے پرواز کرنے والا جدید ’’بمبار ڈرون‘‘ تیار کرلیا جو 23ہزار فٹ کی بلندی پر دشمن پر نظر رکھنے اور اہداف کو نشانہ بناسکتا ہے۔چین نے دشمن پر قہر ڈھانے والے جدید ڈرون کی پہلی پرواز کی ویڈیو جاری کردی ۔ بمبار ڈرون کا نام تاحال نہیں بتایا گیا تاہم اس کے خدوخال اور صلاحیتوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ونگ لونگ آئی ڈی ساکھ کا یہ نیا ڈرون 10 مختلف قسم کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ری فیولنگ کے بغیر 35 گھنٹے تک لگا تار پرواز اس کی امتیازی خصوصیات ہیں۔نیا ڈرون اپنی اونچی اڑان سے بھی دوسروں پر سبقت لے گیا ۔جدید ڈرون 7 ہزار میٹر بلندی یعنی  23 ہزار فٹ کی اونچائی تک اڑان بھرتا ہے۔

شیئر: