Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

افغانستان میں روس اور چین کیا چاہتے ہیں؟

واشنگٹن... افغانستا ن میں مذاکرات کے ذریعے حل نکالنے کیلئے امریکہ نے چین ،ایران اور روس کے کردار کا اعتراف کر لیا ۔ امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں چین کی فوجی، اقتصادی اور سیاسی مصروفیت ملکی سلامتی کے خدشات سے دوچار ہے ۔ دہشتگردی افغان سرحد سے چین تک پھیل سکتی ہے ۔ اپنی علاقائی اقتصادی سرمایہ کاری کا تحفظ چین کی بڑھتی ہوئی خواہش ہے ۔رپورٹ کے مطابق ایران، افغانستان میں مستحکم حکومت چاہتا ہے جو ایران کے مقاصد، داعش کے خاتمے، امر یکہ و نیٹو کی موجودگی کو ختم کرنے اور ایرانی خدشات جیسے پانی کے حقوق اور سرحدی سیکیورٹی کے تحفظ کی ذمہ دار ہو۔پینٹاگون کی جانب سے امریکی قانون سازوں کو بتایا گیا کہ روس وسطی ایشیا میں اپنے مفادات کے تحفظ اور خطے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لئے طالبان سمیت افغانستان میں موجود کرداروں سے وسیع پیمانے پر رابطے میں ہے ۔
 

شیئر: