Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 12 اگست ، 2025 | Tuesday , August   12, 2025
منگل ، 12 اگست ، 2025 | Tuesday , August   12, 2025

پاکستان میں قطر کا ویزا سینٹر کھولنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد: قطر کی جانب سے پاکستان میں ویزا سینٹر کھولنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، اس حوالے سے قطر کے سفیر ثقر بن مبارک المنصوری کل ویزا سینٹر کا افتتاح کریں گے۔ قطر حکومت کی پاکستانیوں کو ویزے کے سلسلے میں درپیش مشکلات کے حل کے لیے پاکستان میں اپنے ویزا سینٹر کے قیام سے متعلق تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل اسلام آباد میں قطر کی جانب سے پاکستان ویزا سینٹر کا باضابطہ افتتاح کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں قطر کے سفیر ثقر بن مبارک المنصوری کل ویزا سینٹر کا افتتاح کریں گے ۔

شیئر: