Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

عربی زبان کا عالمی دن اور مکہ گورنریٹ

علی صالح الخبتی ۔ مکہ
گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے عربی زبان کے عالمی دن کے موقع پر یہ اعلان کیا کہ آئندہ برس مکہ ثقافتی سیمینار کا موضوع ہوگا ”ہم عربی زبان کے لئے مثالی نمونہ کیسے بنیں“۔ انہوں نے اس حوالے سے متعدد اسکیمیں اور پروگرام تیار کرنے کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دیدی۔ خالد الفیصل عربی زبان کی خدمت کا بیڑا اٹھائے ہوئے ہیں۔ کنگ فیصل فاﺅنڈیشن عربی زبان کی ترویج و اشاعت اور اس کے فروغ کیلئے پہلے ہی سے مصروف ہے۔ خالد الفیصل نے وزیر تعلیم و تربیت کا قلمدان سنبھالنے کے زمانے میں طلباءکیلئے عربی ڈکشنری کا منصوبہ بھی جاری کیا تھا۔ ان سے13برس قبل سابق وزیر تعلیم و تربیت ڈاکٹر محمد الرشید نے عربی معجم کا تصور پیش کیا تھا۔ میں اسکی ورکنگ ٹیم کا سربراہ تھا۔ پیرس میں یونیسکو کے صدر دفتر میں اس پر لیکچر بھی دیا گیا تھا۔ جسے یو ٹیوب پر دیکھا جاسکتا ہے۔ تیونس کے معروف ادیب ڈاکٹر محمد الحمزاوی نے یو ٹیوب دیکھ کر کہا تھا کہ سعودی عرب ایسی ڈکشنری” معجم“ تیار کررہا ہے جو اپنی نوعیت کی پہلی ہے اور اسے عربی زبان کی تاریخ میں صحیح معنوں میں معجم کا نام دیا جاسکے گا۔
پوری دنیا میں 18دسمبر 2018 ءکو عربی زبان کاعالمی دن منایا۔ عالمی دن منانے کا سلسلہ 1973ءمیں اسو قت شروع ہوا تھا جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے عربی زبان کو اپنی سرکاری زبان کے زمرے میں شامل کیا تھا۔ سعودی عرب اور مراکش نے یونیسکو کی مجلس عاملہ کے 190ویں سیشن کے موقع پر اسکی تجویز رکھی تھی۔ 
اس موقع پر یونیسکو پیرس میں اور تمام عرب ممالک اپنے دارالحکومتوں میں دنیا بھر کی منفرد عربی زبان سے گہری دلچسپی اور تعلق کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ میں اسے منفرد اس لئے کہتا ہوں کیونکہ یہ دنیا کی واحد زبان ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ عرب بچے قرآن کریم اور حدیث مبارکہ کو جو 1400بر س پہلے بیان کی گئی تھیں ویسے ہی سمجھتے ہیں جیسا کہ قرآن کے نزول اور احادیث مبارکہ کے بیان کے وقت سمجھی جاتی تھیں اس کے برخلاف انگریز بچہ یا فرانس کا کوئی بچہ ازمنہ وسطی کی انگریزی یا فرانسیسی آج سمجھنے سے قاصر ہے۔
سعودی عرب نے عربی زبان کی بڑی خدمت کی اور کررہا ہے۔ کنگ فیصل عالمی ایوارڈ برائے عربی زبان کنگ عبداللہ عربی مضامین فارمولا ، کنگ عبداللہ صحت انسائیکلو پیڈیا ، کنگ عبداللہ ترجمہ ایوارڈ، امیر سلطان فروغ عربی لغت پروگرام اور سعودی وزارت تعلیم کے تمام اسکولوں اور جامعات میں اسکا اہتمام روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ میں آخر میں یہ بات کہنا چاہوں گا کہ خالد الفیصل نے جو یہ کہا ہے کہ عربی زبان کی خدمت کے حوالے سے ہمیں مثالی نمونہ پیش کرنا ہے اسے ایک مشن کے طورپر ہمیں لینا ہے اور اس سلسلے میں ہر فرد کو اپنا کردارادا کرکے قرآن و سنت کی زبان کو اس کا حق دلانا ہوگا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: