Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

شام میں فوج تعینات کر سکتے ہیں، عراقی وزیر اعظم

بغداد ۔۔۔ عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمجاہد نے کہا ہے کہ  اپنی فوج کو ہمسایہ ملک شام میں تعینات کر سکتے ہیں۔ یہ پیشرفت امریکہ کی طرف سے شام سے اپنے فوجی نکالنے کے فیصلے کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔ عبدالمجاہد کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا  کہ سرحد پار سے کسی بھی قسم کے خطرے سے بچنے کے لیے تمام امکانات پر غور کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ عراق نے دریائے فرات کے قریب شام کے ساتھ اپنی سرحد پر سکیورٹی اقدامات میں اضافہ کر رکھا ہے جس کا مقصد داعش کے عسکریت پسندوں کے عراق میں کسی ممکنہ داخلے کو روکنا ہے۔

شیئر: