ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
کراچی... کراچی کے علاقے خیابان اتحاد میں گاڑی پر فائرنگ سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سابق ایم این اے علی رضا عابدی ہلاک ہوگئے ۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سابق ایم این اے کے گھر کے باہر ہوئی۔ علی رضا عابدی سمیت2 افراد زخمی ہوئے۔ جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔علی رضا عابدی زخموں کی تب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ پولیس کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما کو سر اور گردن میں 3گولیاں لگیں ۔وزیراعلی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔