Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

پاکستان نے سائنسی تحقیق میں چین کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی ...پاکستان نے سائنسی تحقیق میں چین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ۔ نیچر ڈاٹ کام ویب سائٹ پر شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان کے اندر رواں سال سائنسی تحقیق کی شرح میں 15.9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مصر میں یہ شرح 21 فیصد تک پہنچ گئی جس کے باعث وہ پہلے نمبر پر آگیا ۔واضح رہے کہ یہ رینکنگ شائع ہونے والی کل سائنسی تحقیقات سے متعلق نہیں بلکہ اس بات پر مبنی ہے کہ کون سے ممالک نے ماضی کے برعکس حال میں سائنسی تحقیق تیز کردی ۔ مثال کے طور پر اگر پاکستان میں2017میں ایک ہزار ریسرچ پیپر شائع ہوئے تھے تو 2018 میں یہ تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہے۔پاکستان اور مصر میں اچانک اس قدر تیزی کے پیچھے عوامل واضح نہیں تاہم ماہرین کے مطابق یہ اضافہ بیرون ممالک سے تحقیق کے لئے د ئیے جانے والے فنڈز کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔ ہالینڈ کی لیدن یونیورسٹی میں سائنس اینڈ اینوویشن اسٹڈیز کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور مصر دونوں نے نچلی سطح سے آغاز کیا تھا ۔40 ممالک کی فہرست میں بالکل آخری نمبروں پر تھے۔رپورٹ کے مطابق چین کی سائنسی تحقیقات میں 15 فیصد اضافہ ہوا جس کے باعث وہ تیسرے نمبر پر چلا گیا ۔ ہند، برازیل، میکسیکو اور ایران میں 2017 کے مقابلے میں رواں سال محض 8 فیصد اضافہ ہوا۔عالمی سطح پر 2018 میں سائنسی تحقیقات کی شرح میں 5 فیصد اضافہ ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 16 لاکھ، 20 ہزار، 731 سائنسی ریسرچ پیپرز شائع ہوئے جو ماضی کے برعکس سب سے زیادہ ہے۔

شیئر: