Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 14 دسمبر ، 2025 | Sunday , December   14, 2025
اتوار ، 14 دسمبر ، 2025 | Sunday , December   14, 2025

جدہ سے آنے والی خاتون مسافر جاں بحق

لاہور: سعودی عرب سے پاکستان آنے والی پرواز میں ایک خاتون حرکت قلب بند ہونے کے باعث جاں بحق ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق ایئربلیو کی پرواز پی اے 471 جدہ سے لاہور آ رہی تھی۔ لینڈنگ کے وقت خاتون کی حرکت قلب بند ہو گئی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئی۔ جہاز کے لاہور ایئرپورٹ پر اترنے کے ایک گھنٹہ تک خاتون کو طبی امداد مہیا نہیں کی گئی۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جہاز صبح 5 بجکر 20 منٹ پر لینڈ ہوا جبکہ سول ایوی ایشن کا طبی عملہ 6 بجکر 13 منٹ پر خاتون کو چیک کرنے آیا۔ سول ایوی ایشن کے ڈاکٹر مبشر نے خاتون کی وفات کی تصدیق کی۔

                                               

شیئر: