Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

طنطورة کا موسم سرما (شتاء طنطورة)

میسون ابو بکر ۔ الجزیرہ
آپ العلاءکا تاریخی شہر دیکھنے کیلئے جائیں گے تو وہاں آپ کو آفتابی گھڑی (طنطورة) دیکھنے کو ملے گی۔ زمانہ قدیم میں العلاءکے باشندے کھیتی باڑی کے موسم کی آمد کا پتہ اسی کے ذریعے حاصل کیا کرتے تھے۔ العلاءڈیولپمنٹ رائل اتھارٹی نے یہاں تفریحی، سیاحتی، ثقافتی اور تاریخی پروگرام کیلئے شتاءطنطورة کا انتخاب کیا ہے۔ یہ پروگرام العلاءمیں کئی ہفتے تک جاری رہیگا۔
شتاء طنطورة پروگرام کی بدولت عصر حاضر کے لوگوں کو اس تاریخی مقام کی یاد یں تازہ ہونگی۔ یہ مقام العلاءکے باشندوں کے آباﺅ اجداد کی یادوں کا عجائب گھر ہے۔ العلاءکو آثار قدیمہ کی دلہن، قدیم تہذیبوں کا مرکز اور عرب شعراءکی چاہتوں کا محور بتایا جاتا ہے۔ یہ عالمی ورثے میں بھی شامل ہے۔ دنیا بھر کے اسکالرز اس سے دلچسپی لیتے رہے ہیں۔ سیاح یہاں شوق سے آتے ہیں۔
العلاءاپنے حسن و جمال ، قدرتی مناظر ، زندگی کی تلخیوں ، اچھائیوں اور کوہستانی مقام کی حیثیت سے ہمیشہ میرے ذہن میں محفوظ رہا۔ العلاءوہ مقام ہے جہاں میں پیدا ہوئی۔یہاں کے شعراءکے کلام سے میں نے فیض اٹھایا۔ جب بھی میں العلاءکی بات کرتی ہوں تو ایک ننھی منی بچی بن جاتی ہوں۔ اپنے شہر کی تاریخ یاد کرکے دلی خوشی محسوس کرتی ہوں۔
العلاء پہاڑوں کی صدائے باز گشت ہر سو سنائی دیتی ہے۔اسکے آسمان کے مناظر دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ العلاءسے میرے پیار کی کہانیاں بیحد و حساب ہیں۔
العلاء اپنے یہاں منعقد ہونے والے میلے کے شائقین کیلئے نئی تاریخ مرتب کررہا ہے۔ یہاں مختلف فنون کے ماہر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں اور مختلف ذوق و مزاج رکھنے والے کھیلو ںکے پروگرام بھی یہاں منعقد ہورہے ہیں۔گھڑ سوار بھی اپنا شوق پورا کررہے ہیں۔ العلا ءکی راتیں بھی اپنی ایک الگ پہچان رکھتی ہیں۔ العلاءرائل اتھارٹی 20دسمبر سے 9فروری تک یہاں عظیم الشان میلے کا اہتمام کررہی ہے۔ یہ ایسا موقع ہے جب سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی اپنے اہل و عیال کے ہمراہ یہا ں آسکتے ہیں۔ جمعہ اور ہفتے کو دوست احباب خارجی سیاحوں کی طرح ویک اینڈ یہاں آکر مناسکتے ہیں۔ رائل اتھارٹی نے العلاءتاریخی شہر کی سیر کیلئے مطلوب عظیم الشان سہولتیں مہیا کی ہیں۔
میری تجویز ہے کہ العلاءمیں تاریخی تھیٹر کا بھی اہتمام ہو۔ یہاں ثقافتی میلہ منفرد انداز میں ہو۔ یہ جرش اور المربد کے طرز کا ہو۔ ایسا ہوگا تو العلا ءمیں ثقافت اور فنون کا نمائندہ میلہ بین الاقوامی میلہ بن جائیگا۔ دنیا بھر سے لوگ نہ صرف یہ کہ اس میں شرکت کرینگے بلکہ اپنی پسند کا اظہار کرکے اپنے دوستوں اور اپنے رشتہ داروں کو بھی یہاں آنے کی تحریک دینگے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: