Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

شاہ محمود کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

تہران...وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی۔ دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔پاک ، ایران تعلقات اور خطے کی صورتحال زیر غور آئی۔ملاقات میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور وفد کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان ایران کے ساتھ سیاسی و اقتصادی تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے ۔ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات میں بہتری ہماری خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ایران دونوں ممالک کے بہتر تعلقات اور پاکستان سے دوطرفہ تعاون میں فروغ کیلئے پرعزم ہیں۔

شیئر: