Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

نواز شریف اب بھی منی ٹریل دے دیں،فروغ نسیم

کراچی ...وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نوازشریف کے پاس اب بھی وقت ہے منی ٹریل دے دیں۔ خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے فیصلے ہیں کہ غیرانسانی سلوک نہیں ہونا چاہیئے۔ وائٹ کالر کرائم کے کیسز میں معاملہ مختلف ہوتا ہے۔ جب تک کوئی مجرم ثابت نہ ہو اسے ہتھکڑی نہیں لگنی چاہیئے۔قانون میں سقم نہیں اطلاق کا مسئلہ ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پانا مہ جیسے کیسز میں سپریم کورٹ کے رہنما اصول موجود ہیں۔ کوئی بھی ہو اسے اپنی فنانشنل ٹریل دینی ہوتی ہے۔نوازشریف کے پاس اب بھی وقت ہے منی ٹریل دے دیں۔ کسی بھی کیس میں غیرمستقل مزاجی ملزم کے خلاف جاتی ہے، عدالت کو دیا گیا دیا گیا ثبوت واپس لینے سے ملزم کو نقصان ہوتا ہے۔وزیر قانون نے کہاکہ ایم ایل اے کے بل پر اپوزیشن ساتھ نہیں دے رہی۔بیرون ملک دولت کی ریکوری میں وقت لگے گا۔ کالے دھن پراب دنیا بھرمیں ایکشن ہورہا ہے۔ اب نہیں لگتا کہ کالے دھن کے خلاف اپوزیشن سے کوئی مدد ملے گی۔ 

شیئر: