Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

نواز شریف ایک ریفرنس میں بری،دوسرے میں7سال قید

 
اسلام آباد... احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز کا فیصلہ سنا دیا۔ فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بری کردیا گیا جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم کو 7سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے نیب کی جانب سے دائر ریفرنسز پر محفوظ فیصلہ سنایا۔فیصلے کے بعد نواز شریف کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا، جنہیں اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے۔نواز شریف کی طرف سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔اس سے قبل العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ سننے کے لئے سابق وزیر اعظم نواز شریف احتساب عدالت پہنچے ۔ ان کے ہمراہ حمزہ شہباز شریف اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھے۔عدالت میں پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر کارکنوں کے رش کے باعث دھکم پیل دیکھی گئی۔ پولیس کی جانب سے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا ۔
 

شیئر: